ہفتہ , 8 مئی 2021

آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا نابڑی غلطی ہے، آصف زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق صدر آصف علی زرداری نے حکومت مخالف تحریک کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کے خلاف سیاسی تحریک تو چلے گی تاہم یہ تحریک کب چلے گی یہ اصل سوال ہے جب کہ خان صاحب کہیں خود کو این آر او نہ دے دیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ میری یہ بات یاد رکھیں پاکستان نے آئی ایم ایف کے ملازم کو گورنر اسٹیٹ بینک لگا کر بہت بڑی غلطی کی، پاکستان کی معاشی تاریخ میں یہ بات یاد رکھی جائے گی۔ حفیظ شیخ کی بطور مشیر خزانہ تعیناتی کے سوال پر آصف علی زرداری نے کہا کہ یہ ٹیکنوکریٹ کسی کے نہیں ہوتے، یہ پیپلز پارٹی کے لیے جیل نہیں گئے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …