اتوار , 16 مئی 2021

پہلا ون ڈے؛ انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

اوول(مانیٹرنگ ڈیسک) پہلے ون ڈے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ اوول میں کھیلا جارہا ہے، انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، بارش کے باعث پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 47، 47 اوورز کا ہوگا۔

کپتان قومی کرکٹ ٹیم سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم ٹاس جیتتے تو پہلے فیلڈنگ ہی کرتے، پاکستانی ٹیم میں فخر زمان، بابراعظم ، امام الحق، سرفراز احمد، حارث سہیل، آصف علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین آفریدی اور محمد عامر شامل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …