ہفتہ , 20 اپریل 2024

جوہری معاہدے کے فریقین کیلئے ایران کا خصوصی مراسلہ

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے جوہری معاہدے میں شامل جرمنی، فرانس، چین، روس اور برطانیہ کو خصوصی خط لکھا ہے جسے ان ملکوں کے سفیروں کے حوالے کردیا گیا. جوہری معاہدے میں شامل ممالک کے سفیروں کو آج دفترخارجہ بلایا گیا جہاں نائب ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے صدر مملکت ڈاکٹرحسن روحانی کا مراسلہ ان کے حوالے کیا.اس خط میں اعلی ایرانی قومی سلامتی کونسل کا فیصلہ "جوہری معاہدے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے کئے گئے وعدوں میں کمی لانے اور اس معاہدے کے ایک اہم ستون کو متزلزل کرنے کا فیصلہ” رکن ممالک کے سفیروں کو پیش کیا گیا.

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف” نے آج کی صبح خارجہ تعلقات، سیکورٹی پالیسی اور جوہری معاہدے پر ایران کے فیصلے سے متعلق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی کے نام بھی ایک خط ارسال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …