جمعرات , 13 مئی 2021

ایران بھی سی پیک کا اہم حصہ بننے کے لئے تیار ہے، ایرانی سفیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ بننے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ایرانی سفیر مہدی ہنرمند دوست نے کہا ہے کہ سی پیک میں ایران بھی اہم کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ایرانی سفیر مہدی ہنرمند دوست نے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی جس میں حالیہ دورہ ایران، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادل خیال کیا گیا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مشترکہ آف شور گیس اور تیل کی تلاش بھی کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ندیم بابر نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ اقتصادی تعلقات ہونے چاہیں۔ انھوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کی سرحد پر روک تھام میں تعاون کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …