منگل , 11 مئی 2021

سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر جیل میں پیش ہونے والاصرف نواز شریف ہے، مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر، اہلیہ کو قبر میں اتار کر پیش ہونے والا صرف نوازشریف ہے۔نوازشریف کی ضمانت ختم ہونے اور جیل واپس جانے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے ڈر سے بھاگتے ہوئے پاکستانی تاریخ نے بہت دیکھے ہیں، لیکن سینہ تان کر، بیٹی کا ہاتھ پکڑے ہوئے، اہلیہ کو قبر میں اتار کر جیل میں خود پیش ہونے والا صرف نوازشریف ہے۔مریم نواز نے نوازشریف کے جیل جاتے ہوئے کی ویڈیو اور جیو نوازشریف کا ٹیگ لگاتے ہوئے کہا کہ خود چل کر، پیش ہوکر قانون کو سر بلند رکھنے والا بھی صرف نوازشریف ہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …