ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایسٹر حملے: دہشتگردوں کے 4 کروڑ ڈالر کے اثاثے ضبط

کولمبو(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا نے ایسٹر حملوں کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے نیٹ ورک کے زیادہ تر حصے کا خاتمہ کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ سازوں سے منسلک افراد کے 40 ملین ڈالرز(4 کروڑ ڈالر تقریباً ساڑھے پانچ ارب پاکستانی روپے) کے اثاثے بھی ضبط کر لیے ہیں۔

وزارت دفاع کے ایک آڈیو بیان میں پولیس سربراہ چندانا وِکرامارتنے نے بتایا کہ حکام نے کارروائیوں کے دوران بم بنانے کا سامان قبضے میں لیا جبکہ حملوں کے قریب تمام مشتبہ منصوبہ سازوں کو یا تو گرفتار کیا جا چکا ہے یا وہ ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ منصوبہ سازی کرنے والوں میں دو افراد ایسے بھی تھے جو بم بنانے کے ماہر تھے اور دونوں اب ہلاک ہو چکے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک فوجی ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کار ابھی تک 10 دیگر ایسے اہم افراد کی تلاش میں ہیں جو بم حملوں کی منصوبہ بندی میں اہم کردار کے حامل ہیں: تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ مزید آٹھ سے دس افراد ایسے تھے جنہوں نے منصوبہ بندی کے لیے ہونے والی ملاقاتوں میں شرکت کی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے بم دھماکوں کی تفتیش کیلئے 8 ممالک کے تفتیش کار سری لنکا کے حکام کی مدد کر رہے ہیں جن میں امریکی ماہرین بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا میں 21 اپریل کو ہونے والے دہشت گردانہ حملوں میں 257 افراد مارے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …