منگل , 23 اپریل 2024

’ملک میں پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ پی ٹی آئی ایم ایف کی حکومت ہے‘بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ اس ملک میں اب پی ٹی آئی کی حکومت نہیں بلکہ ’پی ٹی آئی ایم ایف‘ کی حکومت ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس کے دوران تقریر کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان سے کہنا چاہتا ہوں کہ جب تک انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے ہونے والے معاہدے کو پارلیمنٹ سے منظور نہیں کروایا گیا تو عوام اس معاہدے کو نہیں مانے گی۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس نہ کوئی منصوبہ بندی ہے نہ ہی کوئی وژن ہے، عوام مہنگائی کے سونامی میں ڈوب رہے ہیں اور حکومت کی نااہلی کی سزا بھگت رہے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے دور میں کسانوں، مزدوروں، تاجروں، غریب عوام اور پینشنرز کا معاشی قتل ہورہا ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ عوام سوال کر رہے ہیں کہ ملک کے مشیر خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک سے وزیراعظم نے ملاقات کیے بغیر ہی انہیں تعینات کردیا، ایسا تو نہیں کہ آئی ایم ایف نے ان کے بارے میں فیصلہ کیا ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت نے ملک پر اچانک پیٹرول بم گرا کر 9 روپے مہنگا کردیا اور یہ حکومتی کی تاریخی نااہلی کی وجہ سے ہے، کیونکہ حکومت ٹیکس وصول کرنے اور آمدن بڑھانے میں نااہل ہوگئی ہے۔

چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا حکومت کی نااہلی کی سزا عوام مہنگائی کی صورت میں، پیٹرول، گیس، بجلی اور دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اقدام نہیں کررہی، تاہم حکومت کو دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاق کی وجہ سے صوبے بھی دوالیہ ہورہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …