جمعہ , 19 اپریل 2024

وزیر اعظم ہائوس کو ٹیکنالوجی یونیورسٹی بنانے پر کام شروع

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے وزیر اعظم ہائوس کو پاک چائنہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے سمری وفاقی کابینہ کو بھیج دی۔وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی سمری حاصل کر لی۔ منصوبے پر آٹھ سال میں 55 ارب روپے لاگت آئے گی۔ سمری حکومت پاکستان 6 سال میں تعمیرات، انتظامی ڈھانچے اور فرنیچر کیلئے 10 ارب روپے فراہم کرے گی۔ چین سے سکالرشپ، آلات، تنخواہیں اور فیکلٹی فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے خود حالیہ دورہ چین میں چینی قیادت سے درخواست کی۔ چین کی طرف سے جواب آنا ابھی باقی ہے۔ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پر ٹاسک فورس نے پاک چائنہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بنانے کا خاکہ پیش کیا تھا۔ یونیورسٹی کا مقصد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے متعلق بامہارت انسانی وسائل پیدا کرنا ہے۔ اس سے نہ صرف پاکستان میں ٹیکنالوجی آئے گی بلکہ مقامی ٹیکنالوجی کی صنعت کو بھی فروغ ملے گا۔

کابینہ وزیر اعظم ہائوس کو پاک چائنہ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز بنانے کی اصولی منظوری دے۔ کابینہ وزیر اعظم ہاوس کی جگہ کوئی سائٹ بھی تجویز کر سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …