پیر , 10 مئی 2021

دنیا بھر میں سب سے طویل اور چھوٹا روزہ کن ممالک میں ہے؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ روس کے شہر مورمانسک میں 20 گھنٹے 45 منٹ جب کہ روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹینا میں 11 گھنٹے ہے۔اس کے علاوہ آئس لینڈ،گرین لینڈ، سوئیڈن اور الاسکا میں روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے سے زائد ہے جب کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں روزے کا دورانیہ 17 گھنٹے ہے۔پاکستان، ایران، افغانستان اور ترکی کے مسلمان 15 گھنٹے سے زائد دورانیہ کا روزہ رکھ رہے ہیں جب کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں روزہ 14 گھنٹے طویل ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …