اتوار , 9 مئی 2021

امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے ٹرمپ کے بیٹے کو طلب کرلیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کو طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق، جمعرات کو امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ڈونلڈ جونیئر کو امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت پر بیان دینے کیلئے طلب کرلیا۔

تحقیقات کے سلسلے میں ٹرمپ فیملی کے کسی فرد کو پہلا باقاعدہ سمن جاری ہوا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ جونیئر اس سے قبل ذاتی حیثیت میں کمیٹی میں پیش ہوئے تھے۔ڈونلڈ جونیئر سے روسی وکیل سے ملاقات اور وکی لیکس کے بانی جولین اسانج سے رابطے پر سوالات پوچھے گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …