ہفتہ , 20 اپریل 2024

پاکستان پر 88 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کےغیر ملکی قرضے ہیں، وزارت خزانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خزانہ نے کہا پاکستان پر 88 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر کےغیر ملکی قرضے ہیں، 6 مالی سال کے دوران 26 ارب 19 کروڑ ڈالر سے زائدکا قرض لیا گیا جبکہ 2018 سے لے اب تک پاکستان پر4 ارب 55 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار امریکی ڈالر قرض ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پر غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات ایوان بالا میں پیش کردیں گئیں ،وزیر خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور نے قرضوں کی تفصیلات پیش کیں۔

وزارت خزانہ نے بتایا پاکستان پر88 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ امریکی ڈالر کےغیر ملکی قرضے ہیں، 6 مالی سال کے دوران 26 ارب 19 کروڑ ڈالر سے زائدکاقرض لیا گیا۔غیر ملکی قرضوں کی تفصیلات کے مطابق گزشتہ 6مالی سال کے دوران 7 ارب 32 کروڑ ڈالر کا سود لگا، سود کے بعد 6 مالی برسوں میں قرض 33 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ ہوگیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا تھا 2013 سے 2014 میں سود سمیت 6 ارب 90کروڑ 8 لاکھ97 ہزار ڈالر قرض تھا جبکہ 2014اور 2015 میں سود سمیت 5 ارب 4 کروڑ7 لاکھ 21 ہزار ڈالر کا قرض تھا۔

قرضوں کی تفصیلات میں بتایا گیا 2015 اور 2016 کے درمیان سود سمیت 4 ارب 45 کروڑ 20 ہزار ڈالر کا قرض، 2016 اور 2017 کے درمیان 6 ارب 52 کروڑ 3 لاکھ 81 ہزار ڈالر کاقرضہ جبکہ 2017 اور 2018 میں 6 ارب 2 کروڑ 5 لاکھ 26 ہزار امریکی ڈالر کے قرضے تھے۔وزارت خزانہ نے بتایا 2018 سے لے اب تک پاکستان پر4 ارب 55 کروڑ ایک لاکھ 54 ہزار امریکی ڈالر قرض ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف کی رپورٹ میں خبردارکیاگیاہےکہ آئندہ دو برسوں میں پاکستان کے ستائیس ارب ڈالر کی قرضے میچور ہوجائیں ، جس سے ملک کی معیشت کو بیرونی خدشات اور عدم استحکام کا سامنا رہےگا۔

رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی معاشی شرح نمو دو اعشاریہ نو فیصد تک رہنے کا امکان ہے، جو پورے خطے کی معاشی ترقی کی شرح پر دباؤ ڈالے گی، اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی دیگر عوامل کے ساتھ خطے میں مہنگائی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

خیال رہے جنوری میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی جانب سے لئے گئے قرضوں کے اعداد و شمار جاری کئے تھے ،حکومت نے چھ ماہ میں دوست ممالک کے علاوہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے دو ارب ڈالر سے زائد کی رقم حاصل ہوئی جبکہ جولائی سے دسمبر کے دوران حکومت نے49 کروڑ 94 لاکھ ڈالر کمرشل بینکوں سے حاصل کئے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے تینتیس کروڑ نوے لاکھ ڈالر جاری کئے گئے، امریکہ سے تین کروڑ بیالیس لاکھ ، انٹر نیشنل ڈیویلپمنٹ اسوسی ایشن سے نوکروڑ چورانوے لاکھ ڈالر جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک سے ستائیس کروڑ چوبیس لاکھ ڈالر جاری ہوئے۔برطانیہ نے سات کروڑ ، فرانس نے چار کروڑ ، جاپان نے تین کروڑ جبکہ جر منی نے ایک کروڑ ڈالر پاکستان کو دیئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں شرکت کا امریکی اعتراف

واشنگٹن:امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے ساتھ امریکہ …