جمعرات , 13 مئی 2021

جہلم: کنویں کی زہریلی گیس سے باپ، بیٹے سمیت خاندان کے 6 افراد جاں بحق

جہلم(مانیٹرنگ ڈیسک)جہلم کے علاقے دھنیالا میں کنویں میں زہریلی گیس کے باعث باپ اور دو بیٹوں سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تھانہ منگلا کی حدود میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کے بارے میں عینی شاہدین نے بتایا کہ گھر کے قریب کنویں کے اندر پیٹر انجن کو چلانے کے لیے ایک نوجوان گیا تو کنویں کے اندر گیس ہونے کی وجہ سے اوپر نہیں آسکا۔

انہوں نے بتایا کہ اندر جانے والے پہلے نوجوان کو بچانے کی خاطر مزید 5 لوگ بھی کنویں میں گئے لیکن کوئی بھی واپس نہیں آیا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ریسکیو ٹیم نے تمام لاشوں کو نکال کرورثا کے حوالے کر دیا۔

بتایا گیا کہ ’جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالا محمد اقبال (والد)، محمد سلیمان اور حیدر علی (بیٹے)، محمد آصف اور خالد محمود (بھتیجے) اور عامر شہزاد (بھانجا) شامل ہیں۔پولیس کے مطابق لواحقین نے جاں بحق ہونے والوں کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کر دیا۔ایک ہی خاندان کے 6 افراد کی ہلاکت پر علاقے کی فضا سوگوار ہے

خیال رہے کہ 6 مئی کو جہلم میں مسافر وین میں گیس سیلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 8 مسافر جھلس کر جاں بحق اور دیگر 8 شدید زخمی ہوگئے تھے۔واقعہ سوہاوہ کے قریب بکڑالہ پل کے مقام پر گجرانوالہ سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس میں پیش آیا تھا، جس میں معجزانہ طور پر 3 مسافر محفوظ رہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …