اتوار , 16 مئی 2021

نیٹو اصلاحات کے حامی، جرمنی تعاون نہیں کر رہا: امریکہ

برلن(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمنی میں امریکی سفیر رچرڈ گرینل نے جرمن سیاستدانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اصلاحات کے حامی ہیں تاہم جرمنی تعاون نہیں کررہا۔ یہ لوگ نیٹو کے دفاعی اخراجات میں سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک نے دوسری عالمی جنگ سے بھی بہتر سبق نہیں سیکھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ برلن حکومت نیٹو کے حوالے سے ’’منافقانہ‘‘ پالیسی اپنائے ہوئے ہے۔ انہوں نے ایران میں بعض جرمن کمپنیوں کی سرگرمیوں پر بھی تنقید کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود جرمن کاروباری کمپنیاں ایران میں سرگرم ہیں۔

شام میں زہریلی گیس کے سوال پر انہوں نے بشار الاسد کو پاگل شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ شامی صدر نے بچوں پر زہریلی گیس پھینکی۔ یاد رہے کہ رچرڈ گرینل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے برلن میں متعین اعلیٰ ترین سفارتکار ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

چند امیر ممالک کرونا ویکسین ذخیرہ کرنے لگے، اقوام متحدہ کا ردِ عمل

نیویارک: دنیا کے چند امیر ممالک کرونا وائرس کی ویکسین بھی ذخیرہ کرنے لگے ہیں، …