جمعرات , 25 اپریل 2024

وینزویلا: نائب صدر گرفتار

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) لاطینی امریکی ملک وینزویلا کا داخلی بحران شدت اختیار کر گیا، خود ساختہ صدر خوآن گوائیڈو کو لگنے والے بڑے دھچکے کے بعد غیر یقینی کی فضا ہے.تفصیلات کے مطابق خانہ جنگی کی سمت بڑھتے ہوئے وینزویلا میں خود ساختہ عبوری صدر خوآن گوائیڈو کے نائب ایڈگر زمبرانو کو گرفتار کر لیا گیا .صدر نکولاس مادورو کی سرکار کی جانب سے ایڈگر زمبرانو پر سازش کرنے، بغاوت اور غداری جیسے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

یہ خبر خود ایڈگر زمبرانو نے اپنے ٹویٹر پیغام کے ذریعے دی، وہ وینزویلا کی پارلیمان کے نائب سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے.خیال رہے کہ زمبرانو گزشتہ دونوں خوآن گوائیڈو کے ساتھ میڈیا کے سامنے آئے تھے، خوآن گوائیڈو نے خود کو وینزویلا کا عبوری صدر قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ فوج ان کا ساتھ دے اور صدر نکولاس کو برطرف کر دے.

عبوری صدر کو امریکی حکومت کا تعاون حاصل ہے. امریکی کی جانب سے کچھ روز قبل فوجی کارروائی کا بھی عندیہ دیا گیا تھا، وینزویلا تنازع کی وجہ سے روس اور امریکا میں بھی شدید تناؤ پایا جاتا ہے.

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …