جمعرات , 13 مئی 2021

یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے متعلق اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے; محمد جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے متعلق ایران کو پابند بنانے کے بجائے خود مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوئے ایک سال ہوگیا ہے اور وہ مسلسل یورپی ممالک پربھی مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہونے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے اور یورپی ممالک امریکہ کے غیر قانونی اقدامات پر صرف افسوس ہی کررہے ہیں اس کے علاوہ وہ کچھ نہیں کرسکے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر پابند بنانے کے بجائے یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔ اگر یورپی ممالک نے 60 دن کی مدت میں اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایران مشترکہ ایٹمی معاہدے کی شقوں کے مطابق بتدریج اس معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …