پیر , 10 مئی 2021

کسی لیگی کارکن کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کرے: مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لیگی کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج ہونے پرسابق وزیراعظم مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا،انہوں نے کہا کہاگر کسی کارکن کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔تفصیلات کے مطابق لیگی کارکنوں کےخلاف مقدمہ درج ہونے پرسابق وزیراعظم مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا، ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کاکہناتھاکہ’وہ مسلم لیگ ن سےکس قدرخوفزدہ ہیں،اگر کسی کارکن کو مدد کی ضرورت ہو تو وہ مجھ سے رابطہ کرے’, علاوہ ازیں مریم نواز نے مسلم لیگ ن لاہور کو بھی کارکنوں کومدد فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے مفت قانونی معاونت کے لیےمسلم لیگ ن لائیرز فورم کے صدر ایڈووکیٹ رفاقت ڈوگر کو ری ٹویٹ کیا، ٹویٹ میں لائیرز فورم کے صدر اور جنرل سیکرٹری کے فون نمبربھی دیئے، کہا گیا کہ کارکنان مفت قانونی معاونت کے لیے ان نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں.واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی کوٹ لکھپت جیل منتقلی پر لیگی کارکنوں نےجیل کے باہر ٹرین کو روکا،سڑک بند کی اور پابندی کے باوجود لاؤڈ سپیکر کا استعمال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …