جمعرات , 25 اپریل 2024

وفاقی پولیس میں نئی بھرتیوں پر پابندی ختم، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی پولیس میں نئی بھرتیوں پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے نئی بھرتیوں کے لیے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس میں 1262 اہلکاروں کو بھرتی کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اے ایس آئی کے عہدے پر بھی امیدوار بھرتی کیے جائیں گے۔کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی بھرتیوں میں 1156 افراد کو کانسٹیبل کے عہدے پر بھرتی کیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …