جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکہ میں تین بندروں کے دل کی کامیاب سرجری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں تین بندروں کی کامیاب ہارٹ سرجری کردی گئی جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ جان چاہے جانور کی ہو یا انسان کی ایک ہی اہمیت رکھتی ہے۔امریکہ میں ایسے تین بندروں کی کامیاب ہارٹ سرجری کی گئی ہے جو مر سکتے تھے جبکہ برونکس چڑیا گھر میں ہارٹ فیل سے بندروں کی خاص نسل جلد موت کا شکار ہونے لگی ہے جس کے بعد ان کے بچاؤ کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں کیونکہ اس طرح ان کی نسل کو خطرات لاحق ہورہے ہیں۔

دل کی کامیاب سرجری کے لیے گیلیڈا نسل کے بندروں میں وائرلیس لوپ ریکارڈر لگائے گئے تاکہ بندروں کی دھڑکن پر نظر رکھی جاسکے۔ سرجری کرنے والے کارڈیالوجسٹ نے بتایا کہ ان بندروں کی سرجری بھی انسانوں کی سرجری کی طرح ہی کی گئی ہے جو کامیاب رہی۔واضح رہے کہ گیلیڈا نسل کے بندر ایتھیوپیا میں پائے جاتے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

اربد: ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے …