جمعہ , 7 مئی 2021

لندن : مسلح شخص کی تراویح کے دوران مسجد میں گھسنے کی کوشش ناکام

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)لندن میں مسلح شخص کی تراویح کے دوران مسجد میں گھسنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی، مسلح شخص نے مسجد کے باہر فائرنگ کی اورفرار ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق، جمعے کو لندن میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

تراویح کے دوران مسلح شخص نے ہائی روڈ سیون کنگ مسجد میں گھسنے کی کوشش کی جسے وہاں موجود نمازیوں نے ناکام بنادیا ۔مسلح شخص نے مسجد کے باہر ایک فائر کیااور فرار ہوگیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور نے چہرہ ڈھانپ رکھا تھا۔میٹروپولیٹن پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی جبکہ واقعے کے بعد ہائی روڈ سیون کنگ پرسیکیورٹی بڑھا دی گئی ۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …