پیر , 17 مئی 2021

شمالی کوریا کا بحری جہاز امریکا نے ضبط کرلیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شمالی کوریا کے ایک مال بردار بحری جہاز کو ضبط کرلیا ہے جسے انڈونیشیا میں اس شبہہ میں روک لیا گیا تھا کہ اس نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کی ہے۔شمالی کوریا کے اس مال بردار بحری جہاز کا نام وائس ہونیسٹ ہے۔ یہ بحری جہاز سترہ ہزار ٹن مال لوڈ کرسکتا ہے۔ شمالی کوریا کے اس بحری جہاز کو دوہزار اٹھارہ میں انڈونیشیا میں اس وقت روک لیا گیا تھا جب اس پر کوئلے لدے ہوئے تھے۔

اس بحری جہاز کے کیپٹن پر انڈونیشیا کے قوانین ک خلاف ورزی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے اور امریکا نے بھی گذشتہ جولائی کے مہینے میں اس بحری جہاز کو ضبط کرنے کے لئے قانونی چارہ جوئی کا مطالبہ کیا تھا۔ امریکی وزارت قانون نے شمالی کوریا کے بحری جہاز کو ضبط کرلینے کے بارے میں دلیل پیش کی ہے کہ چونکہ امریکی بینکوں نے اس بحری جہاز کی حفاظت کے اخراجات برداشت کئے ہیں اس لئے یہ واشنگٹن کا حق ہے کہ وہ اس کو ضبط کرلے۔

یہ بھی دیکھیں

سمندری طوفان پاکستان کی جانب بڑھنے لگا، ٹھٹہ میں تیز ہوائیں چلنا شروع

کراچی: سمندری طوفان تاؤتے بھارت کے ساحلوں سے ٹکراتا ہوا پاکستان کی جانب بڑھنے لگا …