جمعہ , 14 مئی 2021

ملک گیر مظاہرے، ایٹمی معاہدے پر جزوی عملدرآمد روکنے کے ایرانی فیصلے کی حمایت

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے عوام نے ملک گیر سطح پر مظاہرے کرکے ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کی سطح میں کمی کے سرکاری فیصلے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ایران کے مختلف شہروں میں نماز جمعہ کے بعد ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ مردہ باد امریکہ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگاتے ہوئے، ایٹمی معاہدے کے حوالے سے امریکہ اور یورپ کی وعدہ خلافیوں کا ٹھوس جواب دیئے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ایران کے عوام نے ملک گیر مظاہروں کے اختتام پر پاس کی گئی قرادادوں میں امریکی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ ان کے ہرقسم کے اشتعال انگیز اقدام کا ایرانی عوام کی جانب منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ایران کے عوام نے اغیار پر بھروسہ نہ کرنے اور سامراجی طاقتوں کے ناجائز مطالبات کے مقابلے میں ڈٹ جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے حکومت ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ اور یورپ کی عہد شکنی کے مقابلے میں ٹھوس اور موثر قدم اٹھائے۔قابل ذکر ہے کہ ایران نے بدھ آٹھ مئی کو ایٹمی معاہدے کے بعض حصوں پر عملدرآمد روک دیا ہے اور اس پر دستخط کرنے والے ملکوں کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ساٹھ روز کی مہلت دی ہے۔

امریکہ ہمارے میں ملک میں تخریب کاری کر رہا ہے، صدر ونییزویلا
کرکاس(مانیٹرنگ ڈیسک)وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے حکومت امریکہ کو اپنے ملک کے اندرنی معاملات میں مداخلت اور زرمبادلہ کی چوری کا الزام عائد کیا ہے۔دارالحکومت کراکاس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نکولس مادورو نے کہا کہ امریکہ ان کے ملک میں غیر اخلاقی طور پر مداخلت اور حتی تخریبی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ وینیزویلا کی حکومت امریکہ کے مقابلے میں ہرگز پسپائی اختیار نہیں کرے گی۔

وینیزویلا کے صدر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ان کا ملک اپنے اہم ترین اتحادی کیوبا کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے امریکہ پر وینیزویلا اور کیوبا کے تعلقات خراب کرنے کی ناکام کوششوں کا بھی الزام عائد کیا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ، پابندیوں، محالفین کی حمایت اور حتی وینیزویلا میں بجلی کی سپلامی کے قومی نظام میں تخریب کاری کرکے اس ملک کی منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران نے امریکہ کی جانب سے بلاواسطہ پیغام وصول کرنے کی تردید کر دی

اسپوٹنک کے مطابق سعید خطیب زادہ نے کہا کہ یہ واشنگٹن تھا جو ایک طویل …