ہفتہ , 20 اپریل 2024

ایران مخالف امریکی پابندیوں کا حصہ نہیں ہوں گے:عراق کا واضح اعلان

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عراق کے وزیراعظم نے ایک بار پھر یورپی ممالک پر یہ واضح کردیا ہے کہ ان کا ملک اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کا حصہ نہیں بنے گا۔عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے بغداد میں جرمنی، برطانیہ اور فرانس کے سفیروں کے ساتھ ایک مشترکہ ملاقات میں ایک بار پھر امریکی پابندیوں کے خلاف بغداد کے مؤقف کو دہرایا۔عراقی وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ ان کا ملک تمام ممالک، عربی اور پڑوسی ملکوں بشمول ایران اور امریکہ کے ساتھ تعلقات اور موثر تعاون چاہتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ تمام مسائل کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کرنا ہوگا اسی لئے بغداد خطے میں کسی بھی طرح کی نئی صف بندی بالخصوص ایران مخالف امریکی پابندیوں کا حصہ نہ بننے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔فریقین نے اس موقع پر خطے کی تازہ ترین صورتحال بالخصوص تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا ۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …