جمعہ , 14 مئی 2021

ایران میں جوہری پلانٹ کی تعمیر جاری رہے گی : روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روسی دفترخارجہ کے مطابق، ماسکو جوہری معاہدے کے تحت ایران سے تعاون کے فروغ اور مشترکہ منصوبوں پر کام جاری رکھنے کے لئے آمادہ ہے ۔روس نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ مشترکہ جوہری منصوبے پر تعاون بالخصوص بوشہر اور فوردو کی جوہری تنصیبات پر تعمیراتی عمل کو جاری رکھے گا۔

رپورٹ کے مطابق، ایرانی علاقے بوشہر میں جوہری پلانٹ کی تعمیراور فردو تنصیبات کے دوسرے مقاصد کے استعمال کے لئے فروغ دینے کے منصوبے پر کام جاری رہے گا جس میں یورینیم افزودگی کرنے والے مرکز کو پائیدار آسوٹوپ کی پیداوار کی فیکٹری میں تبدیل کرنا ہے۔

یاد رہے کہ ایرانی وزیر خارجہ نے گزشتہ دنوں دورہ ماسکو کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی اقدامات کے باوجود فردو اور بوشہر جوہری مراکز پر ایران اور روس کا تعاون جاری رہے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …