ہفتہ , 20 اپریل 2024

فلسطینیوں کے حملوں کو روکنے میں اسرائیل کا دفاعی میزائل سسٹم ناکام

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)صیہونی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کو ناکارہ بنا دیا ہے۔صہیونی ذرائع کے مطابق غزہ کی حالیہ جنگ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کے دفاعی میزائل سسٹم آئرن ڈوم کے دبدبے کو خاک میں ملا دیا ہے ۔ دبکا کے مطابق فلسطینی مزاحتمی تنظیموں نے ایک منٹ میں درجنوں میزائل ایک ہی ہدف کی طرف فائر کئے جس کے نتیجے میں اسرائیل کا دفاعی میزائل نظام آئرن ڈوم سو فیصد ناکام ہوگیا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …