جمعرات , 25 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات، اسکول وین اور مسافر بسوں پر پابندی عائد

ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں اسکول وین اور مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اسکول وین اور مسافر بسوں پر پابندی عائد کردی گئی، جس کا اطلاق 2021 اور 2023 میں ہوگا۔فیڈرل ٹریفک کونسل کے مطابق اسکول وین پر پابندی کا اطلاق ستمبر 2021 سے ہوگا جبکہ مسافر بسوں پر پابندی جنوری 2023 سے ہوگی۔میجر جنرل محمد سیف الزفین کی زیر صدارت میٹنگ میں مذکورہ تجویز ٹریفک پولیس کی جانب سے پیش کی گئی جس پر میٹنگ میں بیٹھے تمام ارکان نے اتفاق کیا اور وزارت ٹرانسپورٹ کے حکام نے فیصلے کی توثیق کی۔

کونسل میٹنگ میں ٹریفک خلاف ورزیوں، حادثات پر بھی گفتگو کی گئی جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال متحدہ عرب امارات میں‌ ٹریفک خلاف ورزیوں میں 32 فی صد کمی آئی ہے۔یاد رہے کہ فیڈرل ٹریفک کونسل کی جانب سے منی بسوں کو بند کرنے کی درخواست گزشتہ سال مارچ میں دی گئی تھی۔درخواست میں کہا گیا تھا کہ منی بسوں کو اس صورت میں چلانے کی اجازت دی جائے جب وہ سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہوں۔

دبئی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ وین میں سفر کرنے والے مسافروں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق تھے جن کی حفاظت کے پیش نظر یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔دبئی پولیس ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کے مطابق دبئی میں ہونے والے 24 خطرناک حادثات میں منی بسیں شامل ہیں، ان حادثات میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …