ہفتہ , 20 اپریل 2024

لکڑی کی مدد سے تیار کردہ دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک

جگارتہ(مانیٹرنگ ڈیسک) انڈونیشیا میں لکڑی کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نادر نسخہ تیار کر لیا گیا ، قرآن پاک کے نسخے کو مقامی ہال میں نمائش کیلئے رکھا گیا تو شہری دیکھنے کھنچے چلے آئے۔تفصیلات کے مطابق انڈونیشا کے شہری نے لکڑی کی مدد سے دنیا کا سب سے بڑا قرآن پاک کا نادر نسخہ تیار کر لیا، شوف وتی اللہ مُحزیب کا کہنا ہے پانچ عشاریہ آٹھ فٹ اونچا کلام پاک کا یہ نسخہ نوسال میں تیار کیا گیا ہے۔

شوف وتی اللہ مُحزیب نے اس قرآن شریف کو لکڑی کو تراش کر لکھاہے اور عربی حرفِ تہجی کو سنہرے رنگ سے نمایا ں کیا گیا ہے، اس خوبصورت قرآن پاک کا ہر پارہ 5.8لمبا اور 4.6چوڑا ہے۔قرآن پاک کے نسخے کو مقامی ہال میں نمائش کیلئے رکھا گیا تو شہری دیکھنے کھنچے چلے آئے۔

شوف وتی اللہ مُحزیب نے بتایا قرآنی آیات کو لکڑی پر کندہ کرنے سے پہلے مسلم ماہرین سے منظوری طلب کی تھی ، اس کے بعد آثار قدیمہ کی نقل و اشاعت کے ساتھ نقل کیا، قرآن کریم کے ایک صفحے کو پورا کرنے کے لئے ایک مہینہ لگا۔خیال رہے انڈونیشیا ایشیاء کے جنوب مشرق میں واقع مسلم دنیا کا سب سے بڑا ملک ہے ، آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا چوتھا بڑا اور مسلم آبادی کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک مانا جاتا ہے ۔

یاد رہے 2017 مصر کے خطاط نے ہاتھ سے دنیا کے طویل ترین قرآن مجید کا نسخہ تیار کیا تھا ، مصر کے سعد محمد نے رسمی تعلیم حاصل نہیں کی مگر قرآن پاک سے عقیدت میں انہوں نے اپنے خرچے پر تین سال کی مسلسل محنت کے بعد قرآن پاک کی ایک ایسی جلد تیار کی ، جو اب تک کا سب سے طویل قرآن پاک ہونے کا اعزاز رکھتا ہے۔

خیال رہے اس سے قبل 2012 میں افغانستان میں قرآن کی ایک جلد شائع کی گئی جو کہ مکمل طور پر ہاتھ سے لکھی گئی تھی۔ اس کی لمبائی 2.2 میٹر اور چوڑائی 1.55 میٹر ہے۔ اس کے 218 صفحات ہیں، اس کا وزن 500 کلوگرام ہے اور اسے بنانے میں 5 سال لگے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …