جمعرات , 18 اپریل 2024

متحدہ عرب امارات میں ورکرز کی ڈیوٹی دن کے اوقات کی بجائے رات میں کرنے کا فیصلہ

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کی تعمیراتی کمپنیوں نے مختلف تعمیراتی منصوبوں پر کام کرنے والے کارکنوں کو دن کے بجائے رات کے اوقات میں ڈیوٹی دینے کا موقع فراہم کر دیا۔روزہ دار مزدوروں کو دن کی مشقت سے بچانے کے لیے بعض دیگرکمپنیوں نے ڈیوٹی کے اوقات صبح پانچ بجے سے دن کے 11 بجے تک مقرر کردیے ہیں ۔دبئی اور ابوظہبی کے علاوہ امارات کے مختلف شہروں میں دن کے وقت شدید گرمی ہوتی ہے جس کے باعث کھلے آسمان تلے محنت مزدوری کرنا انتہائی مشکل کام ہے ۔

ٹھیکیدار کمپنیوں کی جانب سے مزدوروں کو رمضان المبارک کے دوران رعایت دینے کی پیش کش کو وزارت انسانی وسائل نے سراہا ہے ۔وزارت نے سرکاری و نجی شعبوں میں کام کے اوقات آٹھ گھنٹے سے کم کرکے چھ گھنٹے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …