منگل , 11 مئی 2021

پاکستان اور انگلینڈ دوسرے ایک روزہ میچ میں آج مدمقابل ہوں گے

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ میچ آج کھیلا جائے گا، دوسرا میچ بھی بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پہلے میچ کی منسوخی کے بعد قومی ٹیم نے دوسرے ون ڈے جیتنے کے لیے جم کر پریکٹس کی، ساؤتھ ہیمپٹن میں ڈیرا بالنگ اور فیلنڈنگ کی خصوصی مشقیں کیں۔دوسرے ون ڈے کی بھرپور تیاری کے لیے شاہینوں نے ٹھنڈے موسم میں خوب لہو گرمایا، قومی ٹیم کی بیٹنگ بولنگ اور فیلڈنگ کی الگ الگ مشقیں ہوئیں۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ آنے والے میچز میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، تجربہ کار شعیب ملک نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا۔سابق کپتان کہتے ہیں ورلڈکپ سے پہلے سیریز سے فائدہ ہورہا ہے، دونوں ٹیمیں ہفتےکو دوپہر تین بجے پنجا آزمائی کریں گی۔

خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا پہلا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا، بارش کے سبب میچ کو 41 اوور تک محدود کیا گیا تھا تاہم بارش دوبارہ شروع ہوئی جس کے سبب میچ کو ختم کرنا پڑا، پاکستان نے 19 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 80 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ کارڈف میں کھیلے گئے واحد ٹی 20 میچ میں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست ہوئی، اب دونوں ٹیموں کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جارہی ہے۔اب تک ہونے والے باہمی ون ڈے مقابلوں میں میزبان کا پلڑا بھاری رہا، پاکستان ٹیم 82 میچز میں 31 فتوحات حاصل کر پائی، جب کہ انگلینڈ کو 49 میں فتح نصیب ہوئی۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …