بدھ , 21 اپریل 2021

آئی ایس پی آر کا تھریٹ الرٹ سے متعلق اہم پیغام جاری

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج نے سوشل میڈیا پر تھریٹ الرٹ سے متعلق اطلاعات پر کان نہ دھرنے ‏کی ہدایت کردی۔آئی ایس پی آر کی جانب سے سوشل میڈیا پر جعلی تھریٹ الرٹس کے حوالے سے پیغام ‏جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایس پی آر نے ایسے کوئی تھریٹ الرٹ ‏جاری نہیں کیے، عوام تھریٹ الرٹ سےمتعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات پر کان نہ ‏دھریں،آئی ایس پی آر کے کے مطابق سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کا مقصد لوگوں کو ‏وسوسوں اور شبہات میں مبتلا کرنا ہے۔ترجمان پاک فوج نے شہریوں سے ایسی ‏خبریں نہ پھیلانے کی ہدایت کی ہے، تصدیق کیلئے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ اور ‏ سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھے جاسکتے ہیں.

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …