منگل , 13 اپریل 2021

سعودی عرب کا قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے گھروں پر بلڈوزر سے حملہ،8 مسلمان شہید

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فوجیوں نے مشرقی علاقے قطیف میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بربریت کی انتہا کرتے ہوئے بلڈوزر سے کئی گھروں کو مسمار کردیا ہے جس کے نتیجے میں 8 شیعہ مسلمان شہید ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے فوجیوں نے الحراک الشعبی تنظیم کے ارکان کے گھر تباہ اور مسمار کرنے کے بعد ایک بلڈنگ کو بلڈوزر سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے جبکہ 3 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ سعودی عرب کی حجاز کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف خوفناک بربریت اور مجرمانہ جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب نے 37 شیعہ مسلمانوں کے سر کاٹ دیئے تھے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …