منگل , 20 اپریل 2021

’بیٹوں کی قربانی کا جذبہ رکھنے والی ماؤں کے ہوتے پاکستان کو کوئی شکست نہیں دے سکتا‘آرمی چیف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ماؤں کے عالمی دن کے موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہداء کی ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ان ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں جن کی قربانی کی بدولت ہم آج اس مقام تک پہنچے ہیں۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ جب تک وطن پر بیٹے قربان کرنے کا حوصلہ رکھنے والی مائیں موجود ہیں، اس ملک کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …