جمعہ , 23 اپریل 2021

پاکستان کی ویمن کرکٹر ثناء میر نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

جوہانسبرگ (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان اور اسپنر ثناء میر نے سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ورلڈ ریکارڈر قائم کر دیا۔پاکستان کی ثناء میر ویمن ون ڈے کرکٹ کی کامیاب ترین اسپنر بن گئی ہیں۔ثناء میر نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ قائم کیا۔پاکستان کی ثناء میر کی مجموعی وکٹوں کی تعداد 147 ہو گئی ہے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ثناء میر کو مبارکبادی پیغام دیا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …