جمعرات , 15 اپریل 2021

12 مئی میں ملوث کردار عمران حکومت کا حصہ ہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 12 مئی میں ملوث کردار آج عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں۔سانحہ 12 مئی 2007 کے موقع پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ 12 مئی سانحہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔بلاول بھٹو نے کہا کہ آمریت اور دہشتگردوں نے مل کر 12 مئی کو کراچی میں خون کی ہولی کھیلی۔

انہوں نے کہا کہ 12 مئی کے سانحے کو بھلانا ممکن نہیں ہے، پیپلز پارٹی کارکنان نے عدلیہ کی آزادی کے لیے جان کے نذرانے پیش کیے۔ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان کے بغیر آزاد عدلیہ کی جنگ ممکن نہیں تھی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ 12 مئی میں ملوث کردار آج عمران خان کی حکومت کا حصہ ہیں، وفاقی حکومت 12 مئی میں ملوث کرداروں کی پشت پناہی کر رہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کا خواہاں، عارف علوی

پاکستان کے صدر عارف علوی نے علاقائی تنازعات کے پرامن حل کی ضرورت پر زور …