جمعہ , 19 اپریل 2024

بولیویا نے بھی اسرائیل کو دہشتگرد ریاست قرار دے دیا

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جارحیت کے بعد بولیویا کے صدرنے اسرائیلی غاصب حکومت کو دہشت گرد قرار دیا ہے۔براعظم جنوبی امریکہ کے مغرب میں واقع عیسائی ملک بولیویا نے اسرائیل کی انسانیت دشمن جنگی کارروائی پرا سے دہشت گرد ریاست قرار دے دیا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان 42 سال سے جاری ویزا فری سفر کا معاہدہ بھی ختم کردیا ہے۔

بولیویا کے صدر نے اسرائیلی غاصب حکومت کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب اسرائیلی شہریوں کو بغیر ویزا بولیویا آنے کی اجازت نہیں ہوگی، انہیں بولیویا آنے کے لئے ویزہ حاصل کرنے ضرورت ہوگی۔

واضح رہے کہ بولیویا اور اسرائیل کے درمیان 1972 میں اسرائیلیوں کو آزادانہ طور پر بولیویا جانے کا معاہدہ طے پایا تھا جو اب ختم کیا جارہا ہے۔بولیویا کے صدر کا کہنا ہے کہ اسرائیل اقوام متحدہ کے قوانین اور عالمی انسانی حقوق کی پاسداری نہیں کررہا ہے۔

بولیویا کے صدر ایوومورالس نے اپنے ملک کے دانشوروں اور ماہرین تعلیم کے ساتھ ملاقات کے بعد یہ اعلان کیا اور غزہ میں ناقابل بیان ظلم ڈھانے پر اسرائیل کو واضح الفاظ میں دہشت گرد ریاست قرار دیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل کا جنگی جنون اور وحشیانہ نظریات صرف فلسطین ہی نہیں بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …