جمعہ , 19 اپریل 2024

ویلز کی برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں مظاہرہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)ہزاروں افراد نے کارڈیف سٹی میں مظاہرے کر کے ویلز کی برطانیہ سے علیحدگی کا مطالبہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق کارڈیف کی سڑکوں پر مارچ کرنے والے ویلز کے شہری ملی نغموں کی گونج میں برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔بعض مظاہرین کا کہنا تھا کہ ویلز کے عوام کافی عرصے سے اپنی خود مختاری کے خواہاں رہے ہیں جبکہ بعض مظاہرین کا کہنا تھا کہ بریگزٹ اور معاشی کفایت شعاری کی برطانوی پالیسی نے ویلز کی برطانیہ سے علیحدگی کے رجحان میں اضافہ کیا ہے۔

اس سے پہلے اسکاٹ لینڈ کے عوام بھی برطانیہ سے علیحدگی کے حق میں کئی بار مظاہرے کر چکے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ سن دو ہزار سولہ میں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیدگی کے منصوبے بریگزٹ پر کرائے جانے والے ریفرنڈم کے بعد ویلز اور اسکاٹ لینڈ کے عوام کی جانب سے علیحدگی کے مطالبات زور پکڑ گئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …