بدھ , 24 اپریل 2024

پولینڈ میں امریکی مداخلت کے خلاف مظاہرہ

وارسا(مانیٹرنگ ڈیسک)ہزاروں افراد نے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں مظاہرے کرکے اپنے ملک کے خلاف امریکی دباؤ کی شدید مذمت کی۔ وارسا میں امریکی سفارت خانے کے سامنے ہونے والے اس مظاہرے میں شریک لوگ اپنے ملک کے اندرونی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت امریکہ، اسرائیل کے مفادات کو پولینڈ کے مفادات پر فوقیت دیتی ہے۔ مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے جن پر یہودیوں کو تاوان کی ادائیگی غیر منصفانہ ہے اور پولینڈ خود بھی دوسری جنگ عظیم کی بھینٹ چڑھا ہے لیکن کسی نے تاوان نہیں دیا، جیسے نعرے درج تھے۔

امریکہ نے صیہونیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حکومت پولینڈ پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا ہے کہ وہ دوسری جنگ عظیم کے دوران اپنا گھر بار چھوڑ کر جانے والے یہودیوں کو تاوان ادا کرے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران نازی جرمنی نے پولینڈ پر قبضہ کر رکھا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …