بدھ , 14 اپریل 2021

ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم عوام میں زیارت کیلئے پیش

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں ریشم اور سونے سے تیار کردہ قرآن کریم عوام کی زیارت کے لیے پیش کردیا گیا، قرآن کا وزن 8.6 کلو گرام ہے۔تفصیلات کے مطابق افغان خطاطی کے ماہرین کی جانب سے دو برسوں میں ریشم کے کپڑے اور سونے کے پاؤڈر سے تحریر کردہ قرآنِ کریم کو ماہ رمضان کی مناسبت سے عوام کی زیارت کے لیے پیش کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اپنی نوعیت کے انوکھے ترین نسخوں میں شامل اس شہ پارے کی فیروز کوہ انسٹیٹیوٹ میں نمائش کی جا رہی ہے۔قران کریم منصوبے کو عمل پذیر دینے والے ماہر محمد تمیم صاحب زادے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا کہ قرآن کریم کے ریشم سے بنے صفحات پرخاص کرنا کام ایک کٹھن لیکن پر ذوق عمل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قرآن کریم کے ہر صفحے پر تذہیب کام کی تیاری میں ایک ہفتہ لگا ہے، اس کا وزن 8.6 کلوگرام ہے اور اس کے صفحات کی تعداد 610 ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں استعمال کردہ آرائش و زیبائش کا تعلق انیسویں صدی کے کام سے ہے۔ قرآن کریم کی تیاری پر 305 میٹر ریشم کا کپڑا استعمال کیا گیا۔ماہرین کے مطابق قرآنِ کریم کے ریشم سے بنے صفحات پر کام ایک کٹھن مرحلہ تھا مگر مستقل محنت سے منصوبہ ساز اپنے انوکھے خیال کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں کامیاب ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …