پیر , 26 اگست 2019

ایران پر دباؤ ڈالنے والے ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، صدر حسن روحانی

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران کے خلاف دشمنوں کے اقتصادی اور سیاسی دباؤ اور یلغار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم نہ کبھی دباؤ کے سامنے جھکی ہے اور نہ ہی کبھی جھکے گی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ہفتہ کے روز سیاسی کارکنوں کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تسلیم ہونا ہمارے دین و ثقافت سے سازگار نہیں ہے۔

ایران کے صدر نے اس سے قبل بھی اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ایرانی قوم نے دھونس دھمکی اور منھ زوری کے سامنے پہلے بھی سر تسلیم خم نہیں کیا اور آئندہ بھی نہیں کرے گی، کہا کہ ایرانی قوم اپنے مضبوط ارادوں سے امریکہ کو شکست دے گی۔امریکہ نے یکطرفہ طور پر جوہری معاہدے سے نکلنے کے بعد ایران پر دباو ڈالنے والے ہتھکنڈے استعمال کرنا شروع کر دیئے اور ایران پر مختلف قسم کی پابندیاں عائد کر دیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے یکطرفہ طور پر باہر نکلنے اور ایران کے خلاف پابندیاں بحال کرنے کا اعلان کیا حالانکہ نہ صرف امریکہ میں بلکہ عالمی سطح پر ٹرمپ کے اس اقدام کی مذمت کی گئی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس پر’سام دشمنی’ کا الزام تھوپ دیا

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطینی نژاد رکن کانگرس اور ڈٰیموکریٹک پارٹی کی …