جمعرات , 25 اپریل 2024

مراکش : اسرائیل سے میل جول بڑھانے کی کوششوں پر پارلیمنٹ کا انتباہ

مراکش (مانیٹرنگ ڈیسک)افریقا کے مسلمان ملک مراکش میں اسرائیلی کمپنیوں کی مشکوک سگرمیوں اور صہیونی ریاست کے ساتھ تال میل بڑھانے کی مذموم کوششوں پر ملک کی پارلیمنٹ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مراکش کے ایک پارلیمانی بلاک اور ایک غیر سرکاری تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل بعض کمپنیوں‌ کے ذریعے مراکش میں نقب لگانے اور رباط کے ساتھ میل جول بڑھانے کی کوششوں میں سرگرم ہے اور اس طرح کی تمام سرگرمیاں ملک کے روایتی موقف کے خلاف ہیں۔

مراکش میں اسرائیل سے تعلقات مخالف رصدگاہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی "MIS Implants” نامی دن دان ساز کمپنی سنہ 2020ء میں مراکش میں بین الاقوامی کانفرنس کرانا چاہتی ہے۔ انسانی حقوق گروپ نے استفسار کیا ہے کہ ریاست یا حکومت کا ایسا کون سا ادارہ ہے جو اسرائیلی کمپنی کو مراکش میں مشکوک سرگرمیوں کی اجازت فراہم کر رہا ہے۔

ادھر پارلیمنٹ میں شامل ایک پارلیمانی بلاک نے ایوان میں ایک نئی قرار داد لانے کی کوشش شروع کی جس کا مقصد اسرائیل کے ساتھ میل جول بڑھانے کی سازشوں کی روک تھام کرنا ہے۔ پارلیمانی بلاک نے حکمراں جماعت انصاف وترقی کے سربراہ کے سامنے بھی معاملہ اٹھانے اور اسرائیلی کمپنیوں کے اعلانیہ اور خفیہ سرگرمیوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …