منگل , 23 اپریل 2024

یورپی یونین کا ایران سے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر باقی رہنے کا اصرار

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)فرانس کے وزیر خارجہ نے برسلز میں کہا ہے کہ یورپی یونین نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج نہ ہو۔ فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی طرف سے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی حمایت جاری رہےگی اور ہم ایران سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھی معاہدے پر باقی رہے۔ اس نے کہا کہ وہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ موگرینی سے بھی اس سلسلے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ ایران نے یورپی ممالک کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں کئے گئے وعدوں پر عمل کرنے کے لئے 60 دن کی مہلت دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر معاہدے میں شامل ممالک نے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایران بھی معاہدے سے خارج ہوجائےگا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …