بدھ , 24 اپریل 2024

حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کوگروی رکھ دیا، مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خودمختاری کوگروی رکھ دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نوازنے آئی ایم ایف کے ساتھ حکومتی معاہدہ مکمل ہونے پرکہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں، نا اہل حکمران اسی شش وپنج میں رہے، حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس ملکی خود مختاری کو گروی رکھ دیا ہے جب کہ 9 ماہ کی حکومتی نااہلی سے ملک معاشی تباہی دہانے پرپہنچ چکا۔

مریم نوازنے کہا کہ معیشت کے تمام شعبہ جات تباہی کے دہانے پرپہنچ چکے ہیں، عوام حکومتی نااہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں لیکن حکمران مراعات کے مزے لوٹ رہے ہیں جب کہ اب تک تمام حکومتی تجربات بری طرح ناکام ثابت ہوئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …