ہفتہ , 20 اپریل 2024

چین جوبائیڈن کے امریکی صدر بننے کا خواب دیکھ رہا ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر متنازعہ بیان میں دعوی کیا ہے کہ چین یہ خواب دیکھ رہا ہے کہ اگلے الیکشن میں جو بائیڈن امریکا کے صدر بن جائیں گے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر پیج پر چین کے ساتھ تجارتی کشیدگی کے معاملے کو ایک بار پھر اٹھاتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ چین خواب دیکھ رہا ہے کہ امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کامیاب ہو جائیں گے-انہوں نے اپنے ٹویٹر پیج پر دعوی کیا کہ چین، امریکا کے سابق نائب صدر جو بائیڈن کو امریکا کا صدر بنتے دیکھنا چاہتا ہے اسی لئے اس نے تجارتی مذاکرات سے علیحدگی اختیار کر لی ہے-

ٹرمپ نے رواں مہینے کی ابتدا میں بھی چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کے ایک اور دور کی ناکامی کے بعد دعوی کیا تھا کہ بیجنگ یہ احساس کر رہا ہے کہ ان مذاکرات میں اس پر بری طرح سے مار پڑی ہے، بنابریں ممکن ہے کہ اب وہ امریکا کے آئندہ صدارتی انتخابات تک انتظار کرے-امریکی صدر نے دعوی کیا کہ چین نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرت میں وعدہ خلافی کی ہے۔ واضح رہے کہ چین اور امریکا کے مابین تازہ ترین تجارتی مذاکرات کا دور بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گیا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …