جمعرات , 15 اپریل 2021

سعودی عرب نے عمان کی سرکاری شخصیات کو عمرہ سے روک دیا

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے عمان کے ایک طیارے کو جدہ کے ملک عبدالعزیز ہوائی اڈے پر اترنے کی اجازت نہیں دی جس میں عمان کی سرکاری شخصیات سوار تھیں۔اخبار انڈیپنڈینٹ عربی نے خبر دی ہے کہ سعودی عرب میں عمان کے ناظم الامور کی ثالثی اور کوششوں کے باوجود سعودی عرب کے شہری ہوابازی کے حکام نے عمان کے اس طیارے کو جدہ ہوا‏ئی اڈے پر نہیں اترنے دیا جس میں عمان کے ایک سو پچپن مسافر منجملہ اس ملک کی چھے اہم سرکاری شخصیات عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب گئی تھیں-

عمان کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یہ اقدام اس لئے کیا ہے کہ مسقط، علاقے کے معاملات منجملہ قطر اور ایران کے بارے میں سعودی حکومت کی پالیسیوں کا ساتھ نہیں دیتا-اس درمیان قطر کے وزیراوقاف و اسلامی نے سعودی عرب سے کہا ہے کہ وہ مناسک حج سے اپنے سیاسی مقاصد کے لئے استفادہ نہ کرے-

حرمین شریفین کے انتظامات پر نگرانی کرنے والی بین الاقوامی کمیٹی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے نام ایک خط ارسال کر کے حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے تعلق سے سعودی عرب کے اقدامات کی شکایت کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …