ہفتہ , 20 اپریل 2024

طبی ماہرین یادداشت سے محرومی کا علاج دریافت کرنے میں کامیاب؟

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)عمر بڑھنے کے ساتھ یادداشت میں کمزوری اکثر افراد کا مسئلہ ہوتا ہے مگر مستقبل قریب میں ممکن ہے کہ یہ مسئلہ ماضی کا قصہ بن جائے۔جی ہاں طبی ماہرین نے چوہوں میں یادداشت ختم ہونے کے مسئلے کو ریورس کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔اسٹینفورڈ یونیورسٹی اسکول آف میڈیسین کی تحقیق میں بڑھاپے کے شکار چوہوں میں ایک مالیکیول کو بلاک کرکے یہ کامیابی حاصل کی گئی۔

اس طریقہ کار سے چوہوں کے اندر نئے عصبی خلیات بنانے کی صلاحیت کو دوبارہ اجاگر کرنے میں بھی کامیابی حاصل کی گئی جبکہ ورم کم کیا گیا۔تحقیق کے نتائج سے اس خیال کو تقویت ملتی ہے کہ ہمارے خون کے اندر کچھ ایسا ہوتا ہے جو دماغی تنزلی کا ذمہ دار ہوتا ہے اور ایسا راستہ ضرور ہوگا جس سے اسے روکنا ممکن ہوسکے گا۔

اس نئی تحقیق میں سائنسدان یہ تو شناخت نہیں کرسکے کہ کس طرح خون دماغی کارکردگی کو سست کرتا ہے تاہم انہوں نے ایک مالیکیول کو ضرور بلاک کردیا جو ان کے بقول شریانوں میں خون کے بہاؤ کو کنٹرول کرتا ہے اور اس سے دماغی ورم پر قابو پانے میں مدد ملی۔

محققین کا کہنا تھا کہ ہم وہ اہم میکنزم دریافت کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو خون کے دماغ کو بھیجے جانے والے خطرناک سگنلز کو بھیجنے کا باعث بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا طریقہ علاج تشکیل دینے میں کامیاب ہوجائیں گے جو دماغی تنزلی کی روک تھام یا ریورس کرنے میں مدد دے سکے گا۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …