ہفتہ , 21 ستمبر 2019

پاکستان کا وفد ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شرکت کیلئے چین روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا وفد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوگیا،ذرائع کےمطابق سیکریٹری خزانہ یونس ڈھاگا وفد کی سربراہی کررہے ہیں، وفد ایف اے ٹی ایف کو دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرے گا۔ذرائع کا کہناہےکہ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو 29 اقدامات پر عملدرآمد کا ٹاسک دے رکھا ہے اور پاکستان کی جانب سے 26 اقدامات پر عملدرآمد کیا جاچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کی طرف سے اہم اقدامات میں کالعدم تنظیموں کو مالی سرگرمیوں سے روکنا ہے، اس کے علاوہ ائیرپورٹس اور سرحدوں پر کرنسی اسملنگ روکنے کے اقدامات شامل ہیں جب کہ بینک کے ذریعے مشکوک ترسیلات کی چیکنگ کے نظام کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، پرویز خٹک کو وزیر داخلہ بنانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وفاقی کابینہ میں ردوبدل …