جمعرات , 23 مئی 2019

ترکی میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں شروع

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)ترکی نے ملکی تاریخ کی سب سے بڑی مشقیں شروع کر دی ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک فوج نے بحیرہ ایجیئن، بحیرہ روم اوربحیرہ اسود میں اب تک کی سب سے بڑی جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ ترک وزارت دفاع کے مطابق سی وولف نامی ان مشقوں میں 26 ہزار فوجی، ایک سو سے زائد بحری جہاز، ہیلی کاپٹر اور ڈرون طیارے حصہ لے رہے ہیں۔

ترک وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اس میں بری، فضائیہ اور بحریہ کے دستے آپس میں اپنے تعاون کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ رواں برس کے دوران ترک فوج کی دوسری بڑی مشقیں ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایرانی وزیرخارجہ کل پاکستان پہنچیں گے

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان دفترخارجہ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف …