بدھ , 24 اپریل 2024

امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے: مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز نے کہا ہے کہ امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے، پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آتی، فکر نہ کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے، ہمارے خلاف کچھ نہیں نکلا، مگر آپ کیخلاف تو انبار لگے ہیں۔

دوسری جانب پشاور میں امیر مقام کے بیٹے کی گرفتاری کے خلاف نواز لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ کارکنوں نے حکومت اور ایف آئی اے کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امیر مقام کی بیٹے کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، نیب کو نواز اکاونٹیبلیٹی بیورو بنا دیا گیا ہے، اشتیاق مقام کو پوچھ گچھ کے بہانے بلا کر گرفتار کیا گیا۔

پشاور میٹرو میں اربوں کی کرپشن نظر نہیں آ تی؟ فکر نا کرو تمہارا یوم حساب بھی قریب ہے۔ ہمارے خلاف تو کچھ نہیں نکلا، تمہارے خلاف تو انبار لگے پڑے ہیں۔ایف آئی اے نے شانگلہ الپوری روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کے الزام میں امیر مقام کے بیٹے اشتیاق مقام کو گزشتہ روز گرفتار کیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …