جمعہ , 19 اپریل 2024

ہم اپنا کتنا وقت دوسروں سے گپ شپ میں گزارتے ہیں؟

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ نے کبھی اندازہ لگانے کی کوشش کی کہ ہم اپنا کتنا وقت دوسروں کے بارے میں گفتگو کرتے اور گپ شپ کرتے ہوئے گزارتے ہیں؟آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ ہم اپنے دن کا لگ بھگ ایک گھنٹہ یعنی 52 منٹ گپ شپ کرتے ہوئے گزارتے ہیں۔یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں حال ہی کی جانے والی ایک تحقیق کے مطابق ہم اپنے جاگنے کے 16 گھنٹوں میں سے 1 گھنٹہ بے معنی گفتگو کرتے ہوئے گزار دیتے ہیں۔

تحقیق کے لیے 467 افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جن میں سے 269 خواتین اور 198 مرد تھے۔ ان کی عمریں 18 سے 58 سال کے درمیان تھیں۔تحقیق میں دیکھا گیا کہ لوگ بڑے واقعات یا سیلی بریٹز کے بجائے اپنے واقف کاران کو زیادہ اپنی گفتگو کا موضوع بناتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق نوجوان افراد بڑی عمر کے افراد کی نسبت زیادہ بے معنی گفتگو اور گپ شپ کرتے ہیں۔

اسی طرح تعلیم یافتہ افراد کے بارے میں بھی خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایسی بے معنی گفتگو سے پرہیز کرتے ہوں گے تاہم ان کی گپ شپ کا دورانیہ اور کم تعلیم یافتہ افراد کی گپ شپ کا دورانیہ بھی یکساں تھا۔کیا آپ بھی اتنا ہی وقت دوسروں سے گپ شپ میں گزارتے ہیں؟

یہ بھی دیکھیں

حماس کے خلاف جنگ میں اسرائیل کو 53 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، صہیونی مرکزی بینک

یروشلم:صہیونی مرکزی بینک نے طوفان الاقصی کے بعد ہونے والے معاشی نقصانات کے بارے میں …