منگل , 25 جون 2019

ہندوستان بہت سے عالمی امور اور مسائل میں ایران کے ہمراہ اور ساتھ ہے؛جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشماسوراج کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ہندوستان اور ایران کے باہمی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں ، ہندوستان بہت سے عالمی امور اور مسائل میں ایران کے ہمراہ اور ایران کے ساتھ ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف ہندوستان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہندوستانی وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ باہمی مذاکرات کو مثبت اور مفید قراردیتے ہوئے کہا کہ باہمی ملاقات میں مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں ایرانی اقدامات سے ہندوستان کو آگاہ کیا گیا ۔ ظریف نے کہا کہ جس طرح ہم نے ایٹمی مذاکرات میں شریک روس کو ایران کے مؤقف سے آگاہ کیا ، اسی طرح ہم نے ہندوستان کو بھی آگاہ کیا ہے ۔ ہندوستانی وزیر خآرجہ نے بھی مشترکہ ایٹمی معاہدے پر مکمل عمل اور اس میں طے شدہ ایرانی مفادات کو پورا کرنے پر زوردیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

قطر کا پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری کا اعلان

دوحہ: قطر نے پاکستان میں 3 ارب قطری ریال کی سرمایہ کاری اعلان کیا ہے۔قطر …