ہفتہ , 17 اپریل 2021

ایران کو ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے نکلنے کا حق حاصل ہے: روس

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک)روس نے کہا ہے کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے خارج ہونے کا حق حاصل ہے۔اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے مشترکہ ایٹمی معاہدے پر یورپی ممالک کی طرف سے عمل نہ کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو مشترکہ ایٹمی معاہدے کی بعض شقوں سے نکلنے کا پورا حق حاصل ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے چین کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کے سلسلے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا، جبکہ امریکہ مشترکہ ایٹمی معاہدے سے ہی خارج ہوگیا۔سرگئی لاوروف نے کہا کہ ایران کا اقدام مشترکہ ایٹمی معاہدے کے مطابق ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر معاہدے سے کوئی ایک فریق خارج ہوجائے تو دوسرا فریق بھی معاہدے سے خارج ہوسکتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

میانمار مظاہرین کے جلوس جنازہ پر فوج کی فائرنگ

میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں اور مظاہرین پر فوج کی فائرنگ کا سلسلہ …